بھارت میں ٹوئٹر دفاتر بند

ہم نیوز  |  Feb 17, 2023

ٹوئٹر  نے بھارت میں 3 میں سے 2 دفاتر بند کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی میں واقع ٹوئٹر دفاتر بند کیے گئے ہیں، ان دفاتر کے عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات ایلون مسک کے اخراجات کم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے ٹوئٹر کی بھاگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ایلون مسک نے ملازمین کی چھانٹی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا، اس سلسلے میں ٹوئٹر نے کئی ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق فارغ ہونے والے زیادہ تر ملازمین کا تعلق ٹوئٹر انڈیا سے تھا، اندازے کے مطابق ٹوئٹر انڈیا میں 200 افراد کام کر رہے تھے، جس میں سے 90 کو ایلون مسک نے فارغ کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More