ترکیہ شام زلزلہ، اموات 42 ہزار تک پہنچ گئیں

ہم نیوز  |  Feb 17, 2023

استنبول: ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد 42 ہزار تک پہنچ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے 36 ہزار 187 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اموات میں اب بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

اقوم متحدہ نے ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر کی اپیل بھی کر دی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ فنڈ ترکیہ میں 52 لاکھ افراد کو 3 ماہ کے لیے انسانی امداد فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے ٹیلی میراتھن نشریات بھی کی گئیں۔ جس میں مختلف ٹی وی چینلز نے چند گھنٹوں میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی امداد جمع کر لی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More