پی ایچ ڈی کرنے میں 50 سال لگ گئے

ہم نیوز  |  Feb 17, 2023

لندن: برطانیہ کے ایک طالب علم کو پی ایچ ڈی کرنے میں 50 سال لگ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی شہری نے 76 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ 76 سالہ ڈاکٹر نک ایکسٹن نے 50 سال قبل پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا۔

ڈاکٹر نک نے 50 سال قبل 1970 کو امریکہ کی یونیورسٹی آف پٹسبرگ میں میتھ میڈیکل سوشیولوجی میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالر شپ حاصل کی تھی لیکن 5 سال بعد ہی وہ پی ایچ ڈی ادھوری چھوڑ کر برطانیہ واپس چلے گئے تھے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل نے انہیں اب فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی۔ ڈگری وصول کرتے وقت ڈاکٹر نک کی اہلیہ اور 11 سالہ پوتی بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈاکٹر ایکسٹن نے امید ظاہر کی کہ وہ اب اپنی گزشتہ تحقیق شائع کرسکیں گے جس پر انہوں نے 50 سال قبل امریکہ میں کام کیا تھا۔ ڈاکٹر ایکسٹن کے مطابق جب میں نے برسٹل یونیورسٹی میں تعلیم کا دوبارہ آغاز کیا تب میری کلاس کے طالب علموں کی عمریں 23 برس تھیں جنہوں نے بہ خوشی مجھے خوش آمدید کہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More