ڈائنا سور کے 16 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشان دریافت

ہم نیوز  |  Feb 17, 2023

لندن: برطانیہ میں ڈائنا سور کے 16 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشان دریافت ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈائنا سور کے پیروں کے شان نارتھ یارک شائر کے ساحل پر دریافت ہوئے ہیں۔ جہاں ایک خاتون سیپیاں ڈھونڈے میں مصروف تھی کہ انہیں یہ پیروں کے نشان نظر آئے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نشان دیکھ کر یقین ہی نہیں آیا کیونکہ میں ںے اس سے قبل چھوٹے چھوٹے نشانات تو دیکھے تھے لیکن اتنا بڑا پیروں کا نشان کبھی نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ماہرین کے مطابق پیروں کے نشانات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ڈائنا سور بہت بڑا تھا اور یہ نشان اس وقت بنے ہوں گے جب ڈائنا سور سستانے کے لیے ساحل پر آیا ہو گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے اس ساحل کو جراسک کوسٹ کہا جاتا ہے جہاں اس سے قبل بھی ڈائنا سور کے پیروں کے نشانات دریافت ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More