عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ

ہم نیوز  |  Feb 17, 2023

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آج کسی بھی وقت ممکنہ گرفتاری کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود ہے۔

کینال روڈ پر پولیس کی گاڑیوں اور قیدیوں کی وینز کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچنے کے بعد لاہور میں احتجاج شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے جمعرات کو عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ ہمارے پاس درخواست ضمانت خارج کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More