سینئر قیادت کو ساتھ لیکر چلیں گے، مریم نواز کی شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی

ہم نیوز  |  Feb 16, 2023

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز نے سینیر رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سینئرقیادت کو ساتھ لے کر چلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز سے ملاقات کیلئےلاہور پہنچے۔

ملاقات کے دوران مریم نواز نے کہا کہ میرا آپ کیساتھ احترام کا مضبوط رشتہ ہے، بے پرکی پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نواز شریف کا سپاہی تھا، ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا موقف ہے کہ پارٹی میں ہر معاملے میں مشاورت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More