پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا

ہم نیوز  |  Feb 16, 2023

پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

فیصل آباد کے سکندر زمان نے لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد گمراہ کن پوسٹس کی تھیں، گمراہ کن پوسٹس کرنے کے بعد ایف آئی اے ملزم کے خلاف حرکت میں آئی تھی، ملزم کے خلاف پیکا کے سیکشن 20 اور24سی کے تحت کاروائی کی گئی۔

سیشن کورٹ فیصل آباد نے ملزم کو 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More