واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتے تاہم جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکہ کے مفادات کے لیے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیان کے بعد انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے جبکہ پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں اور ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔