سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی فوری نافذ، نوٹیفیکیشن جاری

ہم نیوز  |  Feb 15, 2023

مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، 170 ارب کا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیلز ٹیکس کی ایک فیصد شرح بڑھنے سے 50 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، ذرائع کے مطابق پرتعیش اشیا پر ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد تک پہنچانے کی حکومتی تیاری مکمل ہو گئی ہے، لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگا کر 60 سے 70 ارب روپے کی آمدن کا امکان ہے۔

ایف بی آر نے سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کا فوری نفاذ کردیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، 9000 سے زائد کی مقامی ایک ہزار سگریٹ پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد، جبکہ 9000 روپے سے کم ایک ہزار سگریٹ پر 5 ہزار 50 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد ہو گی۔

حکومت کل شام تک آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More