عمرہ زائرین کو تمام ائیرپورٹس پر سفر کی اجازت

ہم نیوز  |  Feb 15, 2023

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تمام سعودی غیرملکی ائیرپورٹس پر سفر کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے عمرہ زائرین کے سفر سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن نے تمام پروازوں کو جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

خیال رہے کہ اس سے قبل عمرہ ویزا کے حامل مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے لیکن اب زائرین کو دمام، قسیم اور  ریاض سمیت تمام ائیرپورٹس سے آمد اور روانگی کی سہولت ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More