ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار

ہم نیوز  |  Feb 14, 2023

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہو گئی۔

ملتان سلطانز کے ترجمان نے مزید بتایا کہ شاہنواز دھانی کے متبادل کھلاڑی کے لیے مشاورت جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد  ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیدی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More