میرا گانا پی ایس ایل کے آفیشل نغمے سے بہتر ہے، چاہت فتح علی خان

ہم نیوز  |  Feb 14, 2023

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا گانا پی ایس ایل کے آفیشل نغمے سے بہتر ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے، سوشل میڈیا پر میرے گانے کو زیادہ پذیرائی ملی ہے، پی ایس ایل کا آفیشل گانا بھی بہت اچھا ہے مگر اس میں وہ ہی پرانا اسٹائل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فیلڈ ایسی ہے کہ ہمیں پیار کرنے والے لوگ نئی نئی چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے گانے کے بول بہت آسان ہیں جسے بچے بھی آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں سات سال پہلے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا اور خوب محنت کی، میرے چھ گانے آ چکے ہیں جو سب ہٹ ہوئے مگر پی ایس ایل کا گانا ان سب میں بہت مقبول ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More