ہم نیوز | Feb 14, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک آئندہ 24 گھنٹے کے نوٹس پر شروع ہو سکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں ہزاروں افراد گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں،ہو سکتا ہےکہ اعلان کل یا پرسوں ہو تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کو ایک بڑی سازش کے تحت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میں گورنرز کو کہتا ہوں کہ فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More