بابر اعظم یا ٹیل اینڈر کو بولنگ کرنا میرے لیے ایک جیسا ہے، محمد عامر

ہم نیوز  |  Feb 14, 2023

کراچی کنگز کے بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ بابر اعظم یا ٹیل اینڈر کو بولنگ کرنا میرے لیے ایک جیسا ہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوشش کرنی ہے ٹیم کو میچ جتوا دوں، میں نے کوئی پھول تو دینا نہیں ہے ویلنٹائن ڈے کا، میرے سامنے جو آئے گا اس کی وکٹ لینے کی کوشش کروں گا۔ مجھے سخت حالات میں بولنگ کرنے کا مزح آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب شعیب ملک کی ٹریڈ ہو رہی تھی تو میں نے کہا تھا کہ ایسے تین پلیئرز دے دو اور شعیب ملک کو لے لو۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے عامر سے متعلق سوال پر کہا کہ ہر ٹیم کے پاس بہترین کوالٹی کے مقامی بولرز موجود ہیں۔ مشکل حالات میں کھیلنے کا مزح آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا پشاور زلمی کے ساتھ پہلا سال ہے، کوشش ہو گی کہ اچھی کرکٹ کھیلوں اور ٹیم کی جیت اہم کردار ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ اسپنرز کے خلاف بیٹنگ کے لیے اچھی پریکٹس کی ہے کہ کیونکہ ایشیا کی پچز میں اسپنرز کو کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More