نیب کی نااہلی ہے، قانون میں خامیوں کو دیکھ رہے ہیں، سپریم کورٹ

ہم نیوز  |  Feb 14, 2023

سپریم کورٹ میں 23 کروڑ روپے کی کرپشن کے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ نئے نیب قانون میں کچھ خامیاں ہیں جسے ہم دیکھ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ نئے نیب قانون کے بعد 23 کروڑ روپے کی کرپشن کا کیس نیب دائرہ اختیار سے نکل گیا، مقدمہ نیب دائرہ اختیار سے نکلنے پر ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہو گئی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطابندیال کا استفسار کیا کہ کیا صرف 50 کروڑ روپے کی کرپشن ہے، 23 کروڑ کی نہیں؟ کیا نیب کے دائرہ اختیار سے نکلنے والے مقدمات ختم ہوگئے ہیں؟

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب مقدمات واپس نہیں لے رہا ،عدالتیں کیسز واپس کر رہی ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا نئے نیب قانون میں یہ نہیں لکھا کہ مقدمات کہاں بھیجنے ہیں؟ نئے نیب قانون میں کچھ خامیاں ہیں جسے ہم دیکھ رہے ہیں.

جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت کہا کہ یہاں نیب کی بھی بہت نااہلی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More