امریکہ کی ایک سال میں 10 سے زائد بار فضائی حدود کی خلاف ورزی

ہم نیوز  |  Feb 14, 2023

بیجنگ: چین کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایک سال کے دوران 10 سے زائد بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وپنین نے کہا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ ایک برس کے دوران 10 سے زائد غبارے بھیج کر ان کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔

چین نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر کہا کہ دراندازی پر  ہمارا ردعمل ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غباروں سے متعلق مزید وضاحت نہیں دی کہ یہ کس نوعیت تھے اور کن مقاصد کے لیے بھیجے گئے تھے اور کیا چین نے سفارتی سطح پر اس پر آواز اُٹھائی تھی۔

خیال رہے کہ امریکہ نے 4 فروری کو جنوبی کیرولائنا کے ساحل پر ایک چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا اور کل اور آج کینیڈا کی فضاؤں میں پرواز کرنے والے دو مشکوک شے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More