ورجن اٹلانٹک ایئرلائن کا پاکستان میں آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 13, 2023

اسلام آباد: ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے پاکستان میں آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ بات سول ایوی ایشن کے ترجمان نے بتائی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ورجن اٹلانٹک ایئرلائن موسم گرما کے شیڈول کی منظوری کیلئے سول ایوی ایشن سے رابطے میں ہے۔

ترجمان کے مطابق ایئرلائن لندن اورلاہورکے درمیان یکم مئی تک آپریشن جاری رکھے گی جب کہ اسلام آباد اورلندن کے درمیان 9 جولائی تک آپریشن جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Khush Amdeed @virginatlantic to 🇵🇰 ! History made – another zabardast news for 🇬🇧& 🇵🇰

Delighted to join @richardbranson in the video message here!

🙌🏽 #UKPakDosti @sayedzbukhari pic.twitter.com/eRZLxkoSVO

— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 11, 2020

واضح رہے کہ ورجن اٹلانٹک ایئر لائن برطانوی ایئر لائن ہے جس کی کووڈ 19 کے بعد پاکستان کے لیے پہلی فلائٹ 11 دسمبر 2020 کو مانچسٹر سے اڑان بھرنے کے بعد اسلام آباد میں لینڈ کی تھی، استقبال کے لیے برٹش ہائی کمشنر بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

برطانو ی ایئر لا ئن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے اس موقع کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان اور برطانیہ دونوں ممالک کے لیے زبردست لمحہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More