انتخابات کی تاریخ کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

ہم نیوز  |  Feb 13, 2023

الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر مشاورت کے سلسلے میں ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا۔

اس ضمن میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب سے الیکشن تاریخ کے معاملے پر مشاورت کی ہدایت کی تھی، گورنر پنجاب گورنر ہاوس یہ کسی دوسری مناسب جگہ پر مشاورتی ملاقات کریں۔

الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب کو 14فروری کو گورنر ہاوس میں مشاورتی ملاقات کی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More