پتہ کریں کہ آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ کیا ہے؟پھرحقیقت نظر آئے گی ،شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز  |  Feb 13, 2023

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پتہ کریں کہ آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ کیا ہے؟پھرحقیقت نظر آئے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وہی کمیٹمنٹ ہیں جو ماضی میں حکومتیں کر چکی ہیں۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کیساتھ ڈیلنگ کیسی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل ویسی جیسی آپ کی صحافت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی معاہدے عوام کے سامنے نہیں رکھتی تھی  اور نہ ہی انہیں پورا کرتی تھی۔ پی ٹی آئی کے پورے نہ کیے جانے والے معاہدوں کی قیمت ادا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،الیکشن کمیشن صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا بتائے گا،آئین کہتا ہے90 دن میں الیکشن کروائے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More