ہولناک زلزلہ: ناقص تعمیرات پر ترکیہ میں بڑا آپریشن شروع

ہم نیوز  |  Feb 13, 2023

ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے بعد غیرمعیاری تعمیرات پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں ایک سو تیرہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد بارہ سے زائد بلڈرز کو گرفتار کیا گیا ہے، ترکیہ سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ریئل اسٹیٹ ڈویلپر بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات چونتیس ہزار سے بڑھ گئی ہیں، ترکیہ میں انتیس ہزار سے زائد اور شام میں ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد چل بسے ہیں، ترکیہ میں اسی ہزار سے زائد افراد زخمی، ترکیہ میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے جبکہ ترکیہ میں سترہ سو سے زائد آفٹرشاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والے 5 ہزار افراد کو اجتماعی طور پر دفن کیا جاچکا ہے ، مزید قبروں کی کھدائی کا کام جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شام میں 53 لاکھ لوگ بے گھر ہو سکتے ہیں جبکہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دوگنا یا اس سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More