پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئےفوج, رینجرز تعیناتی کی منظوری

ہم نیوز  |  Feb 13, 2023

وفاقی کابینہ نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئےفوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، پنجاب، سندھ حکومتوں، اسلام آباد انتظامیہ نے تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے وزیر داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔

واضح رہے پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز 13فروری سے19 مارچ تک شیڈول ہیں، پی ایس ایل کے میچز لاہور،  ملتان، کراچی، راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے لاہور اور ملتان میں ہوگا، افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے گیٹس شائقین کے لیے دوپہر 2 بجے کھولے جائیں گے۔

ملتان میں پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب شام 6 بجے شروع ہوگی، شائقین کے لیے فری بس سروس کا بھی انتظام کیا گیا ہے، 6 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More