منشیات کا سراغ لگانے کیلئے گلہریوں کی تربیت

ہم نیوز  |  Feb 12, 2023

بیجنگ: چین نے منشیات کا سراغ لگانے کے لیے کتوں کی جگہ گلہریوں کو تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں پولیس نے منشیات کا سراغ لگانے کے لیے سستا متبادل ڈھونڈ نکالا اور اس کے لیے ابتدائی طور پر 6 گلہریوں کو تربیت دی گئی ہے۔

چین کے صوبے چانگ چنگ میں تیار کردہ گلہریاں منشیات کو سونگھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جنہیں پولیس کی جانب سے تربیت دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلہریوں کی سونگھنے کی حس کتوں سے زیادہ ہوتی ہے لیکن ماضی میں ہم گلہریوں کی طرف متوجہ نہیں ہوسکے کیونکہ ان کی تربیت کے لیے ہمارے پاس کوئی سسٹم موجود نہیں تھا تاہم اب یہ تربیت یافتہ گلہریاں منشیات کی اسگلنگ روکنے میں انتہائی کارآمد ثابت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ان کا کہنا تھا کہ گلہریوں چونکہ کتوں کے مقابلے میں زیادہ چاق و چوبند اور چھوٹا جانور ہے جو کونوں کھدروں اور اونچی جگہوں پر بھی جا سکتی ہیں۔ مشبتہ چیز کے معلوم ہونے پر گلہری اسے کھرچ کے اپنے ٹرینر کو آگاہ کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More