میں کمزور نہیں،استعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہم نیوز  |  Feb 11, 2023

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میں کمزور نہیں،استعفیٰ نہیں دوں گا،نکال دیا تو اور بات ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر بلوچستان کی ترقی کیلئے باپ پارٹی بنائی، باپ پارٹی راتوں رات نہیں بنی، اس پارٹی سے جانے والا اپنے ووٹ لےکر جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز دن رات محنت کر کے ہمیں اقتدار تک پہنچاتے ہیں، کارکن کے پارٹی سے جانے پر بہت بڑا نقصان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کافی روز سے سوچ رہا تھا کرسی پر رہوں گا یا نہیں؟ مشکلات کا سامنا کروں گا ،ہمت نہیں ہاروں گا۔

انہوں نے کہا کہ غلط فیصلے ہوتے ہیں موجودہ نظام کے تحت ایسے فیصلے کرنا پڑتے ہیں،تمام مسائل کا ملبہ صرف سیاستدانوں پر ڈالا جاتا ہے، ہوسکتاہےکہ آئندہ الیکشن نہ لڑوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More