مریم صفدر اتنا جھوٹ بولتی ہے کہ جھوٹ کو شرم آ جاتی ہے،فرخ حبیب

ہم نیوز  |  Feb 11, 2023

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر اتنا جھوٹ بولتی ہے کہ جھوٹ کو شرم آجاتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کے 10 ماہ میں مہنگائی کے 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،برآمدات میں کمی ، آٹا 160 روپے کلو ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم کہتی تھی ایک روپیہ قیمت بڑھتی ہے تو میاں صاحب کا دل خون کے آنسو روتا ہے،اب وہ دل کہاں گیا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کی باتوں کا صدمہ لگا ہوا ہے،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر خود کہہ رہےہیں کہ مریم نواز اگلی وزیراعظم بنتی نظرنہیں آ رہی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پیٹرول پھر 8 سے 10 روپے بڑھنے جارہاہے،مریم صفدر عمران خان پر الزامات کےبجائے کارکردگی پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار آئے گا تو ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More