روسی خاتون جس نے شناخت چرانے کے لیے امریکہ میں ہم شکل کو زہر دے دیا

بی بی سی اردو  |  Feb 11, 2023

نیویارک میں ایک روسی خاتونکو اپنی ہم شکل دکھائی دینے والی خاتون کی شناخت حاصل کرنے کے لیے اس کے قتل کی سازش ثابت ہونے پر مجرم قرار دےدیا گیا ہے۔

اس مقدمے میں نیسی رووا کو اگلے ماہ سزا سنائی جائے گی جس میں انھیں 25 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

سنہ 2016 میں وکٹوریہ نیسی رووا نامی روسی خاتون نے اپنی بیوٹیشن اولگا ٹسویک کو قتل کرنے کے لیے چیزکیکمیں ایک ایسے مہلک زہر کا استعمال کیا جس کو کھانے سے موت یقینی تھی تاہم ٹسویک معجزاتی طور پربچ گئیں۔

علاج کے بعد جب وہ ہسپتال سے واپس آئیں توانھیں اپنی شناختی دستاویزات چوری ہونے کا علم ہوا۔

جس وقت نیسی رووا نے اولگا ٹسویک کے قتل کی کوشش کی تب اس وقت ان دونوں میں بہت مماثلت پائی جاتی تھی۔ دونوں کے بال سیاہتھے جبکہ جلد کی رنگت بھی ایک سی تھی اور وہ دونوں ہی روسی بولنے والی خواتین تھیں۔

مقدمے کے حوالے سے کوئینز کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ملینڈا کٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ ’جیوری نے متاثرہ خاتون کے قتل کی سازش کا بغور جائزہ لیا، خوش قسمتی سے سازش کا شکار ہونے والی خاتون بچ گئیںاور زہر نےمجرم تک پہنچنے میں مدد کی۔‘

BBC مقدمےکی کارروائی مکمل ہونے پرنیسی رووا کو اباگلے ماہ5 سال تک قیدکی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اگست 2016 میں نیسی رووا، جو اب 47 سال کی ہیں، چیز کیک کا ایک ڈبہ لے کر کوئنز میں واقع اپنی بیوٹیشن کے گھر گئیں، اس دوران انھوں نے کیک کے دو ٹکڑے خود کھائے اور تیسرا زہر آلود ٹکڑا ٹسویک کو پیش کیا جس کو کھا کر وہ قے کرنے لگیں اور نیچے گر گئیں۔

اس واقعے کے وقت متاثرہ خاتونٹسویک کی عمر صرف 35 برس تھی۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی ملینڈا کٹز کے بیان کے مطابق ’زہر سے متاثرہ ٹسویک کو عالم غنودگی میں جانے سے قبل کی جو آخری بات یاد ہے وہ یہ انھوں نے نیسی رووا کو اپنے کمرے میں گھومتے پھرتے دیکھا تھا۔‘

ٹسویک کی ایک سہیلی جباگلے دن ان سے ملنے آئیں تو انھیں زمین پر بے ہوشپڑا پایا، جسم پرموجودکپڑےتبدیل کر کے ایک جھالر دار زیر جامہپہنایا گیا تھا گولیاں فرش پر اس طرح بکھری ہوئی تھیں جیسے انھوں نے اپنی جان لینے کی کوشش کی ہو۔

پراسیکیوٹر نے ابتدائی بیانات کے دوران کہا کہ جب وہ آخر کار گھر واپس آئیں تو ٹسویک کا یوکرائنی پاسپورٹ اور امریکی ورک پرمٹ غائب تھا، ساتھ ہی ان کے زیورات اور تقریباً چار ہزار ڈالر کی نقدی بھی غائب تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

کرسمس: ملکہ برطانیہ کی ’ہم شکل‘ جو اس سال برطانوی چینل فور پر کرسمس کا پیغام دیں گی

ڈی این اے فنگر پرنٹنگ کیا ہے اور کیسے کی جاتی ہے؟

چین: عوام چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف

دوران تفتیش چیزکیک کی باقیات میں فینازیپم نامی سکون آور دوا ملی جبکہ فرش پربکھری ہوئی گولیوں میں بھی اسی دوا کی تصدیق ہوئی۔

بروکلین میں رہنے والی نیسی رووا کوعدالت نے اقدام قتل کی کوشش، حملہ کرنے اورحبس بے جا کے الزامات کے تحت قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں جب نیسی رووا کو قانون کے شکنجےمیں پھنسنے کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

سنہ 2015 میں انٹرپول نے انھیں روس میں ایک خاتون کے قتلکے الزام میں گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا۔ نوٹس کے مطابق نینسی نے2014 میں اپنی پڑوسن آلا الیک سینکو کو قتلکر کے ان کی تمامجمع پونجی چرا لی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیسی رووا مردوں کو رجھاتی تھیں اور انٹرنیٹ پر موجود ڈیٹنگ سائٹ پر مردوں کو منشیات فراہم کرتی اور دھوکے اور فریب سے لوٹ لیتی تھیں۔

ان کے دونوں قابل سزا جرائم کو 2017 میں سی بی ایس کے تفتیشی پروگرام 48 آوورز کی ایک دستاویزی فلم کا موضوع بھی بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More