پاک فضائیہ کا ایک اور امدادی طیارہ ترکیہ پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Feb 11, 2023

پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا ہے۔ طیارے کے ذریعے ساڑھے 16 ٹن امدادی سامان پہنچایا گیا۔

طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔8 پاکستانی مسافروں کو پاک فضائیہ کے اس طیارے پر وطن واپس پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More