آج جسٹس جواد حسن نے عدلیہ کا مان رکھ لیا، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Feb 10, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج جسٹس جواد حسن نے عدلیہ کا مان رکھ لیا ہے۔

انہوں نے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، آئین کا تحفظ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور قومی الیکشن پر بات چیت کرے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا عدلیہ سے انصاف کی امید تھی، آئین کی سربلندی قائم رکھی۔

ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ اس فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، الیکشن کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب دیر نہیں کرنی چا ہیے، فوری الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More