بلوچستان، آپریشن کے دوران دھماکہ، پاک فوج کے میجر اور کیپٹن شہید

ہم نیوز  |  Feb 10, 2023

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افسران شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قابل اعتبار خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے کوہلو میں 10 فروری کو کارروائی شروع کی گئی تھی تاکہ دہشت گردوں کو آزادانہ کارروائیوں سے روکا جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کارروائی کے دوران دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا اور کارروائی کرنے والی ٹیم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو افسران شہید ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر نے شہادت پائی اور مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے تاکہ امن کے دشمنوں کو قابو کیا جائے۔

تھانے پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی جانب سے اس طرح کے بزدلانہ اقدامات بلوچستان میں بڑی محنت سے حاصل کیا گیا امن اور استحکام سبوتاژ نہیں کرسکتے، سیکیورٹی فورسز اس طرح کے اقدامات اپنے خون اور جان کی قیمت پر ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More