پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا، خود کو بہتر کرنے کی ضرورت، چیف جسٹس

ہم نیوز  |  Feb 10, 2023

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا، ہر ایک کو ملک کے مفاد کیلئے اپنے آپ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت فارن کرنسی کی بیرون ملک سمگلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے تمام مقدمات یکجا کرکے اگلے ہفتے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے زیادہ آمدن پر سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل نے دلائل دیئے کہ سپر ٹیکس کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آگیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے حتمی فیصلے پر عملدرآمد 60 دن کیلئے معطل بھی کیا ہے۔

کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آنے کے بعد عبوری حکم کیخلاف ایف بی آر کی درخواستیں غیر موثر ہو چکیں۔۔عدالت درخواستیں غیر موثر ہونے کے بعد 50 فیصد سپر ٹیکس کی ادائیگی کا حکم نہیں دے سکتی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سپر ٹیکس کیس میں اچھی نیت سے آیا ہے، معلوم ہے شیل پاکستان پہلے ہی کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کرتا ہے۔ اگلے ہفتے اس کیس کو مقرر کر دیتے ہیں، عدالت نے سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More