ٹیکس بڑھانا ہو گا، سبسڈی ختم یا کم، آئی ایم ایف اعلامیہ

ہم نیوز  |  Feb 10, 2023

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کےلئے 31 جنوری سے 9 فروری تک مذاکرات ہوئے، پاکستان کے ساتھ ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے پروگرام کے حوالے سے خیالات کی قدر کرتے ہیں، پالیسی اور مالیاتی ضروریات پر مذاکرات ہوئے ہیں۔ ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور محصولات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستان کو مستقل بنیادوں پر محصولات بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کو سبسڈیز کو ختم یا کم کرنا ہے۔ ایکسچینج ریٹ بہتر ہونے سے پاکستان میں ڈالر کی ترسیل بہتر ہوگی۔

توانائی کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کےلئے اقدامات ضروری ہیں ۔ ان پالیسی لیول پوائنٹس پر عملدرآمد سے پاکستان میں دوبارہ میکرواکنامک استحکام آئیگا۔ پالیسیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے آنیوالے ایام میں بات چیت جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More