پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات ختم، اسٹاف لیول معاہدہ تاحال نہ ہو سکا

ہم نیوز  |  Feb 09, 2023

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے تاہم اسٹاف لیول پر معاہدہ نہیں ہو سکا۔

سیکریٹری خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نےایم ای ایف پی کو پاکستان کےحوالے کردیا ہے تاہم  پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان کچھ نکات تصفیہ طلب ہیں جن کا فیصلہ واشنگٹن سےہوگا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف نے ایکشنز اور پیشگی اقدامات پر اتفاق کیا ہے جب کہ آئی ایم ایف مشن نے اسٹاف لیول معائدے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔واشنگٹن سے منظوری کے بعد اسٹاف لیول کامعائدہ ہوگا۔

آئی ایم ایف مشن کو واشنگٹن سے اعلامیہ کی منظوری کا انتظار ہے، آئی ایم ایف کا جائزہ مشن مذاکرات کے بارے بیان جاری کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بعد میں پریس کانفرنس کریں گے، آئی ایم ایف وفد صبح واپس جارہا ہے،  وفدنےغیرملکی فنانسنگ کیلئےسفیروں سےملاقات کرکےتصدیق کرلی ہے۔

اس سے قبل مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ آج اچھی خبر دیں گے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں، ہمارا ان سے کوئی اختلاف نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More