حکومت پر تنقید، ترکیہ میں ٹوئٹر سروس بند

ہم نیوز  |  Feb 09, 2023

ترکیہ میں تباہ کن زلزلے پر حکومتی امدادی کارروائیوں پر بڑھتی ہوئی آن لائن تنقید کے بعد اب ترکیہ میں ٹوئٹر سروس بند کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ترکیہ میں ٹوئٹر بند ہے جبکہ شہریوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کرنے کیلئے وی پی این سروس استعمال کرنی پڑ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارے نیٹ بلاکس ڈاٹ او آر جی کے مطابق پہلے ٹوئٹر کو کنٹرول کیا گیا اور پھر تمام موبائل فون سروسز پر اس کو مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

تاہم انٹرنیٹ مانیٹرنگ کمپنی نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ ترکی میں ٹوئٹر تک رسائی بحال کر دی گئی ہے، فرم نے ٹویٹ میں لکھا کہ مواد کو ہٹانے اور غلط معلومات پر پھیلانے پر حکام نے ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کی ذمہ داریاں یاد کرائیں، جس کے بعد ٹوئٹر سروس بحال کی گئی ہے۔

ترکیہ میں سوشل میڈیا میں صدر طیب اردوان کی حکومت کی امدادی سرگرمیوں کو شدید تنقید کا سامنا ہے جہاں لوگ حکومت کی جانب سے ریسکیو کی ناکافی کوششوں کی شکایت کررہے ہیں۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی ترکیہ میں ایمرجنسی اور بڑے حادثات کے دوران  سوشل میڈیا پر اس طرح کی پابندیاں عائد کیے جانے کی  تاریخ رہی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More