یہ میری وفاداریاں بدلنا چاہتے ہیں،مرجاوں گا ان کی بات نہیں مانوں گا،شیخ رشید

ہم نیوز  |  Feb 08, 2023

 تحریک انصاف کے اتحادی اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  یہ لوگ میری صرف وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔میں مر جاوں گا ان کی بات تسلیم نہیں کروں گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد کے  ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔  عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رات مجھے اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہےتھے، میں نے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ میری صرف وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔میں مر جاوں گا ان کی بات تسلیم نہیں کروں گا۔ادارو ں سے کبھی لڑائی نہیں کی ، اس عمر پر ہمدردیاں نہیں بدلوں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کاغذت نامزدگی کی سکروٹنی میں مجھے بلایا جائے۔مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایاگیادونوں فونز کے پاسورڈ پولیس کو دےدیے ہیں۔میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں پولیس نے نکال لی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مری پولیس نے گھنٹوں مجھ سے تفتیش کی ہے، تمام کام آبپارہ پولیس نےکیا، مری لسبیلہ اورکراچی پولیس معصوم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More