آئی ایم ایف مذاکرات،وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی تیاری

ہم نیوز  |  Feb 08, 2023

پاکستان نے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لیے نئی منصوبہ بندی کرلی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 727 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی اسٹریٹیجی تیار کرلی گئی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے میں سست روی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب تک کمی ہو سکتی ہے۔حکمت عملی کے تحت پہلے 6 ماہ میں صرف 151 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں کمی سے مختلف وزارتوں کے کئی منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں۔ جن میں صحت، تعلیم، ہاؤسنگ، خوراک اور  موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف بجلی  اور گیس کے نرخ  پچاس فیصد بڑھانے کامطالبہ کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبات کے مطابق پاکستان کو تیس جون تک زرمبادلہ کے ذخائر1600ارب ڈالر تک لانا ہونگے۔

درآمدات پر پابندیاں فوری ختم کرنا ہونگی،ایل سیز کھولنے کیلئے 4ارب ڈالر کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی،اخراجات میں 600ارب روپے کمی کابھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More