آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد

ہم نیوز  |  Feb 07, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آصف آفریدی پر دو سال کی تمام کرکٹ سے پابندی عائد کر دی۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق آصف آفریدی پر پی سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ برائے شرکا کے تحت دو خلاف ورزیوں کے الزام میں جرم قبول کرنے کے بعد پابندی لگائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق آرٹیکل 2.4.10 کی خلاف ورزی پر آفریدی کو دو سال کی نااہلی جب کہ آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔نااہلی کی دونوں مدتیں ایک ساتھ چلیں گی۔ پابندی معطلی کے دن بارہ ستمبر دوہزاربائیس سے شروع ہو گی۔

پی سی بی کے مطابق آصف آفریدی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ غیر ارادی طور پر کوڈ کی خلاف ورزی کی ہے۔ پی سی بی نےاعتراف جرم، اظہارِ پشیمانی، ماضی کا ٹریک ریکارڈ اور آصف آفریدی کی درخواست پر غور کیا، اعتراف جرم کے بعد یہ سزا تجویز کی گئی ہے۔

اس ضمن میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ ایک بین الاقوامی کرکٹر کو دو سال کے لیے معطل کرنے سے پی سی بی کو کوئی خوشی نہیں ہوتی،لیکن ہم اس طرح کے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کا رویہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More