توشہ خانہ کیس میں عمران خان فرد جرم کی کارروائی کیلیے پیش نہ ہوئے۔ طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کیلئے پیش نہ ہوئے۔ طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سیشن عدالت میں دائر کردی۔
سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
۔دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ ایسے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہوتی رہی تو فردجرم کیسے عائد ہوگی، مجھے ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟
یہ بھی پڑھیں:
وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض کیا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ہم نے کنٹینرز پر عمران خان کو دیکھا ہے۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 15فروری کو عدالت میں عمران خان کی پیشی ہے، اس کے بعد فرد جرم کی تاریخ دےدیں۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں آنا ہے؟
وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کر رہےہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیس کی پیروی خواجہ حارث کریں گے۔خواجہ حارث سمیت 4 وکلاء کے وکالت نامے عدالت میں جمع کرادیئےگئے۔