سنسنی خیز عوامی رائے۔ کون بنے گا سیالکوٹ کا سکندر ؟

ہم نیوز  |  Feb 07, 2023

سیالکوٹ میں حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا ؟ سیالکوٹ کی عوام نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

ہم نیوز کی جانب سے سیالکوٹ میں انتخابی سروے کیا گیا جس میں شہریوں ںے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ گزشتہ 6 انتخابات میں مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف میدان مارتے آ رہے ہیں تاہم اب یہ مشکل نظر آ رہا ہے۔

گزشتہ انتخابات میں خواجہ آصف کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نوجوان رہنما عثمان ڈار تھے اور انہوں نے خواجہ آصف کو بہت ٹف ٹائم دیا۔ خواجہ آصف صرف 1300 ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ اپنی سیٹ بچا پائے تھے۔

عوامی سروے میں کچھ لوگوں نے نواز شریف کی حمایت کرتے ہوئے وجہ بتائی کہ ان کے دور میں مہنگائی زیادہ نہیں ہوتی جبکہ عمران خان کی شہرت کی وجہ سے لوگ ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

تہلکہ خیز سروے میں لوگوں کی اکثریت نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا اور آئندہ بھاری اکثریت سے عثمان ڈار کی جیت کا دعویٰ کیا۔

خواتین کی اکثریت نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا تاہم عوام ایک رائے یہ بھی رہی کہ انہوں نے تمام جماعتوں کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا اور اپنی رائے کسی کے لیے بھی استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More