نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کے لیے بلائی گئی اے پی سی کی تاریخ تبدیل

ہم نیوز  |  Feb 06, 2023

نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کے لیے بلائی گئی اے پی سی کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اے پی سی میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے۔ دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی، نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی

— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A)

اجلاس میں دہشت گردی اور درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔

رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کو اب تک حکومت کی جانب سے اے پی سی میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا۔ اگر دعوت نامہ ملا تو شرکت پر مشاورت کریں گے۔

واضح رہے  کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More