خیبرپختونخوا میں صف ماتم بچھی ہے وزیراعظم حساب مانگ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز  |  Feb 04, 2023

سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صف ماتم بچھی ہے، پورا صوبہ سوگ میں ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں صوبائی حکومت 417ارب روپے کا حساب دے۔

پریس کانفرنس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ملک کے اداروں سے کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں، حکومت ملک میں یکجہتی چاہتی ہے یا انتشار ؟ ملک میں صاف وشفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ان کی ذمہ داری صاف و شفاف الیکشن ہیں یا من پسند نتائج ؟ من پسند نتائج کا ٹارگٹ دیا جا رہا ہے ایسا ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، اگر الیکشن فری اینڈ فیئر نہیں ہوئے توالیکشن کمیشن کی ساکھ بہت متاثر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فیصلہ کریں سیاسی انتقام لینا ہے یا اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینی ہے، دو چیزیں بیک وقت نہیں چل سکتیں، ایف آئی آر زکاٹی جا رہی ہیں، شیخ رشید اور فواد چودھری پر بھی مقدمہ درج ہوا، وزیراعظم کی بے حسی پر تعجب اور افسوس ہوا ہے، میں صف ماتم بچھی ہے، پورا صوبہ سوگ میں ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں صوبائی حکومت 417 ارب روپے کا حساب دے، حساب دینے سے کوئی نہیں کتراتا، پوری قوم 20 سال سےدہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ہماری حکومت کو ایک سازش اور مداخلت کے ذریعے رخصت کیا گیا، ہماری حکومت کو ہٹا کرامپورٹڈ حکومت کو مسلط کر دیا گیا، جائزہ لیں ان 9 ماہ کے دوران دہشتگردی بڑھی یا کم ہوئی؟ پچھلے9 بماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، موجود حکومت کی ترجیحات بدل گئی ہیں، حکومت کی ترجیحات میں معیشت اور دہشتگردی نہیں ہے، امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا قومی نہیں ذاتی ہے۔

نوازشریف وزیراعظم اور شہبازشریف پنجاب کے وزیرعلیٰ تھے، کیا پنجاب کی پولیس پر جو خرچ ہوا اس کا حساب دینے کو تیار ہیں؟ آپ کی نگرانی میں جو ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ ہوئیں کیا اس کا حساب دینے کو تیار ہیں، ضرب عضب بہت کامیاب آپریشن تھا، پوری قوم نے افواج کیساتھ تعاون کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More