سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج

ہم نیوز  |  Feb 04, 2023

حب کے بیروٹ پولیس تھانے میں سابق وزیر داکلہ  شیخ رشید کیخلاف ایک اور مقدمہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ پیپلزپارٹی کے رہنماعلی اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا، شیخ رشید کیخلاف بلوچستان کے ضلع حب میں مقدمے کی درخواست دی گئی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی کراچی منتقلی روکنے کے لیے دائر درخواست پر اعتراض عائد کر دئیے گئے ہیں، ہائیکورٹ کے رجسٹرار درخواست پر دو اعتراضات عائد کئے گئے، رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ دوسرے صوبوں میں درج مقدمات ہم کیسے دیکھ سکتے ہیں ؟ کوئی بھی معاملہ ہو اس پر مقدمہ درج کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں ؟

یہ بھی پڑھیں: 

شیخ رشید کی جانب سے درخواست دی گئی کہ عمران خان نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے اور آبپارہ ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دیں جبکہ کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر تھانہ مری میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے گئے تو مزحمت کی گئی، شیخ رشید سمیت تین افراد نے اسلح اٹھا لیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق شیخ رشید اور مسلح افراد حملہ آور ہوئے ان کے پاس تین عدد گنز تھیں۔شیخ رشید نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دین،نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More