پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام بلدیاتی نمائندے معطل

ہم نیوز  |  Feb 04, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے تمام بلدیاتی نمائندوں کو معطل کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آرٹیکل (3) 218 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 اور 8 کے تحت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے قومی اسمبلی کی 83 نشستوں پر ضمنی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلوں کے عام انتخابات کی تیاریوں پر غور کےلیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی صورتحال کے تناظر میں جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اجلاس میں شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے جوڈیشل افسران کی بطور آر اوز خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ بتایا گیا کہ اس حوالے سے لاہور اور پشاور ہائیکورٹس کو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔

انتخابی ضابطہ اخلاق طے کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا اجلاس بھی نو فروری کو طلب کر رکھا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More