سوڈان: مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 21 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Feb 04, 2023

خرطوم: سوڈان میں مسلح افراد کے حملے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح افراد نے سوڈان کے جنوبی علاقے میں ایک گاؤں میں حملہ کیا جہاں گاؤں کے 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آوروں نے گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات ہوئیں۔ حملہ آور گاؤں سے نقدی اور قیمتی اشیا بھی لوٹ کر لے گئے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پوپ فرانسس خانہ جنگی ختم ہونے، مفاہمت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے 3 روزہ دورے پر سوڈان پہنچے اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اقوام متحدہ کے مشن نے مسلح گروپوں سے اپیل کی ہے کہ خانہ جنگی کے بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں کیونکہ ملک میں امن سب کے لیے مفید ہے۔

سوڈان میں اس وقت امن کی حالت نہایت خراب ہے اور مختلف مسلح گروہ لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں جو جتھے بنا کر گاؤں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More