بنگلہ دیش نے پیٹرول ادھار مانگ لیا

ہم نیوز  |  Feb 04, 2023

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے سعودی عرب سے پیٹرول ادھار مانگ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش نے ڈالرز کی ادائیگیوں میں عدم توازن کی وجہ سے سعودی عرب سے پیٹرول ادھار دینے کی درخواست کر دی۔ جس میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمتوں کی ادائیگی کے لیے مؤخر اقساط کی سہولت فراہم کی جائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے ادائیگی میں عدم توازن کا سامنا ہے۔

بنگلہ دیش کو پیٹرول اور خوراک کی خریداری کے لیے ڈالرز کی کمی کا سامنا ہے اور وہ اپنی ضروریات کا نصف پیٹرول سعودی عرب سے خریدتا ہے لیکن ڈالرز کی کمی کے باعث بنگلہ دیش کو ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بنگلہ دیش کے لیے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی ہے جس کی پہلی قسط فوری 67 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ بنگلہ دیش نے گزشتہ برس جولائی میں آئی ایم ایف سے قرضے کی درخواست کی تھی۔

بنگلہ دیش کی معیشت اب بھی ایشیا کی مضبوط ترین شمار ہوتی ہے تاہم روس یوکرین جنگ سے خوراک اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے بنگلہ دیش کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More