راولپنڈی، ملزمان کی ڈولفن ٹیم پر فائرنگ، دو اہلکار شدید زخمی

ہم نیوز  |  Feb 03, 2023

راولپنڈی: کار سوار ملزمان ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ہیں، فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چکری روڈ راولپنڈی میں پیش آیا ہے، ملزمان نے فرار ہونے سے قبل اپنی گاڑی سے ڈولفن اہلکاروں کی موٹر سائیکل کو بھی ٹکر ماری جس کی وجہ سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہو ئے ہیں۔

ملزمان جائے وقع سے فرار ہو گئے ہیں البتہ گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق جاری ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آر پی او راولپنڈی خرم علی اور سی پی او شہزاد ندیم بخاری زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹروں سے زخمیوں کی صحت کی بابت دریافت کیا اور ہدایت دی کہ علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق آر پی او سید خرم علی نے اس واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More