بحیثیت قوم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف

ہم نیوز  |  Feb 03, 2023

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم دہشتگردی کوجڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور پولیس لائنزکا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پولیس افسران اور لوگوں سے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی بہادری کو سراہا۔

آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More