دہشت گردی کی ہر قسم و شکل کیلئے زیرو ٹالرنس ہو گا، اپیکس کمیٹی

ہم نیوز  |  Feb 03, 2023

پشاور: اپیکس کمیٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مؤثر حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی کی ہر قسم اور ہرشکل کیلئے زیروٹالرنس کا رویہ قومی نصب العین ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گورنرہاؤس پشاورمیں منعقد اجلاس میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، شرکا کو حساس اداروں کے نمائندوں نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شرکا نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک حکمت عملی اپنانے پر اصولی اتفاق کیا اور اس حوالے سے مؤثر حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کردی۔

امید ہے وزیر اعظم آپریشن ضرب عضب جیسا فیصلہ کریں گے، خواجہ آصف

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پراتفاق ہوا اور طے کیا گیا کہ قومی اتفاق رائے سے ان فیصلوں پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More