روس سے تیل کب آئے گا؟ مصدق ملک نے بتا دیا

ہم نیوز  |  Feb 03, 2023

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اپریل میں روس سے خام تیل کے کارگو آنا شروع ہو جائیں گے۔

سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ مارچ کے آخر میں کمرشل ڈیل کے معاملات طے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ  یہ طے ہو گا کہ کتنا ڈسکاؤنٹ ہوگا اور کس کرنسی میں کام ہوگا جب کہ روس سے کمرشل کارگو کے سفر کا وقت 20،21 دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی پیٹرولیم کی کمپنیوں پر پابندی ہے، ایل پی جی اور چند پیٹرولیم مصنوعات ایران سے بارڈرز پر آرہی ہیں، ایران کے ساتھ فناشل ٹرانزیکشن بڑھانا مشکل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More