معلوم نہیں نگران حکومت کس ایجنڈے پر آئی ہے، پرویز الہٰی

ہم نیوز  |  Feb 02, 2023

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ معلوم نہیں نگران حکومت کس ایجنڈے پر آئی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کے قانونی مشیر عامر سعید راں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے نے میرے گھر سے واپس جاتے ہوئے سعیدراں کو اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے کے ساتھ کچھ لوگوں نے انہیں گرفتار کیا۔ نگران حکومت اور ان کے حواری ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پرویز الہٰی نے کہا کہ پتہ نہیں یہ نگران حکومت کس ایجنڈے پر آئی ہے کہ چن چن کر ہمارے قریبی ساتھیوں کو ٹارگٹ کر کے اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اگر امن و امان کو کنٹرول نہیں کر سکتی تو پھر بہتر ہے کہ گھر جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More