فواد چودھری اڈیالہ جیل سے رہا، پھولوں کی پتیاں نچھاور

ہم نیوز  |  Feb 01, 2023

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی بہت بڑی تعداد جیل سے باہر موجود تھی جس نے ان کی جیل سے آمد پر نعرے بازی کی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جب کہ فواد چودھری نے وکٹری کا نشان بنایا۔

اڈیالہ جیل سے رہا کرنے سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں جیل اسپتال نے انہیں صحت مند قرار دیا۔

واضح رہے کہ فواد چودھری کی عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

فواد چودھری نے اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا کہ پارٹی میرے پیچھے کھڑ ی رہی، سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فرخ حبیب کا شکرگزار ہوں اور شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حنیف عباسی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان کو مائنس نہیں کیا جا سکتا ہے، اگر جہلم اور میانوالی کے ایم این اے غدار ہیں تو پھر پاکستان کے ساتھ کون ہے؟

فواد چودھری،شہباز گل،اعظم سواتی کی گرفتاری کی حمایت نہیں کرتا، شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ جو کچھ پشاور میں ہوا اس پر ہر پاکستانی افسردہ و رنجیدہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More