الیکشن کے ساتھ دھماکے کا کوئی تعلق نہیں، نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان

ہم نیوز  |  Jan 31, 2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  کا کہنا ہے کہ الیکشن کے ساتھ دھماکے کا کوئی تعلق نہیں۔ پہلے بھی دہشتگردی کے واقعات ہوتے رہے یہ نئی بات نہیں ہے۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا اعظم خان کا کہنا ہے کہ اور 221 زخمی ہوئے۔ خودکش دھماکے کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچایاجائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے چالیس سال سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ چالیس سال سے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں ،نئی بات نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے ساتھ دھماکے کا کوئی تعلق نہیں، الیکشن کے اعلان سے قبل بھی واقعات ہوئے،شہداء کےلیے جلد پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان  نے پولیس لائنز پشاور کا دورہ کیا اور  نقصانات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر سرکاری حکام بھی وزیر اعلیٰ نے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More